Search This Blog

Friday, 12 April 2013

دوزخ میں تو کیا میرا سایہ نہ جائیگا۔ منقول از وعظ بے نظیر ص: 22



ایک مرتبہ کسی سوداگر کا بحری جہاز سمندر میں جا رہا تھا اس میں ایک آدمی روزانہ درود پاک پڑھتا تھا ایک دن وہ درود پاک پڑھ رہا تھا دیکھا کہ ایک مچھلی جہاز کے ساتھ آرھی ہے اور وہ درود پاک سُن رہی ہے ۔ زاں بعد وہ مچھلی اتفاق سے کسی شکاری کے جال میں پھنس گئی شکاری اسکو پکڑ کر بازار میں فروخت کرنے کے لیے گیا وہ ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے خرید لی کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کرونگا۔ 
وہ مچھلی لیکر گھر آئے اور بیگم صاحبہ سے فرمایا اسکو اچھی طرح بناکر پکاو اُس نے مچھلی کو ہنڈیا میں ڈال کر چولھے پر رکھا اور نیچے آگ جلائی مگر مچھلی کا پکنا تو درکنار آگ بھی نہ جلتی تھی جب آگ جلاتے بُجھ جاتی ، تھک ہار کر دربار رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضر ہوکر سارا ماجرا عرض کیا۔ 
حضور علیہ الصلوۃ واسلام نے فرمایا دُنیا کی آگ کیا اسے تو دوزخ کی آگ بھی نہیں جلاسکتی کیونکہ جہاز میں سوار ایک آدمی دُرود 
پاک پڑھ رہا تھا یہ سُنتی رہی ۔
ہر کہ باشد عامل صلو ا مدام ****آتشِ دوزخ شود بروئے حرام
صلو علی الحبیب ۔ صلی اللہ تعالی علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم
                                 



Thursday, 7 February 2013

القول البدیع۔ ص: 124، سعادۃ الدارین ص: 87

مسالک الحنفاء میں ہے اللہ تعالی نے موسی کلیم اللہ علیہ الصلوۃ واسلام کی طرف وحی بھیجی اے موسی کیا آپ چاہتے ہیں آپ کو قیامت کے دن کی پیاس نہ لگے۔ عرض کی ہاں یا اللہ۔ ارشاد باری ہوا اے پیارے کلیم میرے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پاک کی کثرت کر۔
صلو علی الحبیب ۔ صلی اللہ تعالی علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Friday, 14 December 2012

کتاب فضائل دُرود شریف ص۔56

  مولوی فیض الحسن سہارنپوری رح دُرود پاک کثرت سے پڑھا کرتے تھے خصوصا جمعہ کی رات کو جاگ کر دُرود پاک زیادہ پڑھتے تھے۔ جب اُنکا انتقال ہوا تو انکے مکان سے ایک مہینہ تک خوشبو کی مہک آتی رہی۔
 
چمک تجھ(صلی اللہ علیہ وسلم) سے پاتے ہیں سب پانے والے ۔ میرا دل بھی چمکا دے چمکانے ( صلی اللہ علیہ وسلم)والے
 

صلو علی الحبیب ۔ (صلی اللہ تعالی علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم)

Friday, 7 December 2012

مجھ پر دُرود پاک کی کثرت کیا کرو تمہارا درود پاک پڑھنا تمہارے لئے گناہوں کا کفارہ ہے۔جامع صغیر ص۔54ج1

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھ پر دُرود پاک کی کثرت کیا کرو اس لئے کہ تمہارا درود پاک پڑھنا تمہارے لئے گناہوں کا کفارہ ہے اور میرے لئے اللہ تعالی سے درجہ اور وسیلہ کی دعا ہے کرو، کیونکہ اللہ تعالی کے دربار میں میرا وسیلہ تمہارے لئے شفاعت ہے۔

کیونکر نہ میرے دل میں ہو چاہت رسول کی ۔ جنت میں لے کے جائیگی شفاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی

صلو علی الحبیب ۔ صلی اللہ تعالی علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم
 

Thursday, 15 November 2012

دُرود پاک کی برکتیں۔ منقول از وعظ بے نظیر ص:22

  ایک مرتبہ کسی سوداگر کا بحری جہاز سمندر میں جا رہاتھا اس میں ایک آدمی روزانہ درود پاک پڑھا کرتا تھا ایک دن وہ درود پاک پڑھ رہا تھا دیکھا کہ ایک مچھلی جہاز کے ساتھ آرہی ہے اور وہ درود پاک سُن رہی ہے بعد ازاں وہ مچھلی اتفاق سے کسی شکار کے جال میں پھنس گئی شکاری اسکو پکڑ کر بازار میں فروخت کرنے کیلئے لے گیا وہ مچھلی ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے خرید لی کہ آج سرکار علیہ الصلوۃ واسلام کی کی دعوت کرونگا۔
وہ مچھلی لیکر گھر گیا اور بیگم صاحبہ سے فرمایا کہ اسکو اچھی طرح بناکر پکاواُس نے مچھلی کو ہنڈیا ميں ڈال کر چولہے پر رکھا اور نیچے آگ جلائی مگر مچھلی کا پکنا تو درکنا آگ بھی نہ جلی جب آگ جلاتے بُجھ جاتی تھک ہارکر آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ رسالت میں حاضر ہوئے اور سارا ماجرا عرض کیا۔پیارے محبوب علیہ الصلوۃ واسلام نے ارشاد فرمایا دُنیا کی آگ کیا اسے تو دوزخ کی آگ بھی نہیں جلاسکتی کیونکہ جہاز پر سوار ایک آدمی درود پاک پڑھتا رہا ور یہ سُنتی رہی۔
ہر کہ باشد عامل صلو ا مدام ۔ آتش دوزخ شود بروئے حرام
صلو علی الحبیب۔ الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
 

Thursday, 8 November 2012

درود پاک کے فائدے اردو زبان میں

درود پاک ہر خیر کا جالب اور ہر شر کا دافع ہے۔
درود پاک فتوحات کی چابی ہے۔
درود پاک ایسی تجارت ہے جس ميں کسی قسم کا خسارہ ہیں ہے۔
درود پاک جنت کا راستہ ہے۔
درود پاک ساری نفل عبادتوں سے افضل ہے۔
صلو علی الحبیب۔ الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  

Friday, 2 November 2012

حضرت خضر اور حضرت الیاس علیھما السلام کا ارشاد گرامی۔ القول البدیع ص۔133

حضرت خضر اور حضرت الیاس علیھما السلام فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اکرم نوم مُجسم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سُنا کہ جو شخص مُجھ پر دُرود پاک پڑھے اللہ تعالی عزوجل اسکے دل کو یو ں پاک کردیتا ہے کیسے کہ پانی کپڑے کو پاک کردیتا ہے
صلو علی الحبیب۔ الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  

Thursday, 25 October 2012

درود پاک کی برکت سے قبر میں انعام ۔ القول البدیع ص 117

شیخ احمد بن منصور رحمتہ اللہ علیہ فوت ہوئے تو اہل شیراز میں سے کسی نے اُن کو خواب میں دیکھا کہ وہ جامع شیراز کے محراب میں کھڑے ہیں اور انھوں نے بہترین حَلہ زیب کیا ہوا ہے اور انکے سر پر تاج ہے جو موتیوں سے مزین ہے۔
خواب دیکھنے والے نے پوچھا حضرت کیا حال ہے؟ فرمایا اللہ تعالی نے مجھے بخش دیا میرا اکرام فرمایا اور مجھے تاج پہنا کر جنت میں داخل کیا پوچھا کس سبب سے ؟تو جواب  دیا کہ میں بنی اکرم رسول محترم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پاک کی کثرت کیا کرتا تھا یہی عمل کام آیا۔
جنت میں لے کےجائیگی چاہت دُرود کی۔ کیونکر نہ میرے دل میں ہو محبت درود کی
صلو علی الحبیب۔ صلی اللہ علیہ وسلم  

Thursday, 18 October 2012

جمعہ کے دن دُرود پاک کی کثرت۔ سعادۃ الدارین ص۔78

تمہارے دنوں میں سے افضل دن جُمعہ کا ہے۔ اسی دن آدم علیہ السلام کی تخلیق ہوئی اور اسی دن انکا وصال ہوا۔ اسی دن قیامت ہوگی۔ اسی دن مخلوق پر بے ہوشی وارد ہوگی۔ لہذا تم اس دن میں مُجھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پاک کی کثرت کیاکرو کیونکہ تمہارا درود پاک میرے دربار میں پیش کیا جاتا ہے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی عنہم نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپکے دربار میں دُرود کیسے پیش ہوگا حالانکہ انسان قبر میں جاکر بوسیدہ ہوجاتا ہے تو سرور انبیا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بے شک اللہ تعالی نے انبیا کرام کے اجسام مُبارکہ کا کھانا زمین پر حرام کردیا ہے یعنی انبیا کرام کے اجسام مبارک صحیح سلامت رہتے ہیں۔ لہذا تُمہارا دُرود پاک میرے وصال کے بعد بھی میرے دربار میں اسی طرح پیش کیا جائے گا۔ صلو علی الحبیب۔ مولای صل وسلم دائما ابدا علی حبیبک خیر الخلق کُلھم

Friday, 5 October 2012

حضرت سیدنا کعب رضی اللہ عنہ کا قول مبارک

  فرمایا کہ کوئی دن ایسا نہیں آتا کہ جس دن ستر ہزار فرشتے روضہ مُنورہ پر حاضری نہ دیتے ہوں، روزانہ ستر ہزار فرشتے دربار رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضری دیتے ہیں اور روضہ انور کو گھیر لیتے ہیں اور اپنے نورانی پردوں کے ساتھ روضہ مطہرہ کو چُھوتے ہیں اور سید المرسلین ، شفیع المذنبین صلی اللہ علیہ وسلم پردُرود پاک پڑھتے ہیں اور جب شام ہوتی ہے تو وہ آسمان کی طرف پرواز کر جاتے ہیں اور ستر ہزار فرشتے اور آجاتے ہیں صبح ہوتی ہے تو وہ آسمان کی طرف پرواز کر جاتے ہیں پھر دوسرے ستر ہزار فرشتے  آجاتے ہیں ، اور یہ سلسلہ تا قیامت جاری رہے گا جب قیامت کا دن آئے گا تو سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم ستر ہزار فرشتوں کے ساتھ میدان حشر کی طرف روانہ ہون گے۔ورفعنا لک ذکرک
 

Friday, 28 September 2012

درود پاک پڑھنے کے آداب

جب کبھی سید المرسلین ، شفیع المذنبین صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک سُنے تو محبت سے دُرود پاک پڑھے، کم از کم اتنا کہہ لے صلی اللہ علیہ وسلم اور محبت سے انگوٹھوں کے ناخنوں کو بوسہ دے کے آنکھوں پر لگائے اگرچہ یہ فرض و واجب نہیں لیکن باعث صد برکات ہے اصل میں یہ محبت کا سودا ہے جسکے دل میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہوگی وہ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کےاس مبارک فعل سے انکار نہیں کریگا۔
  جاری ہے۔ صلو علی الحبیب۔صلی اللہ علیہ وسلم

Wednesday, 19 September 2012

درود پاک پڑھنے کے آداب

درود پاک پڑھنے والے کو چاہیے کہ با ادب ہوکر دُرود پاک پڑھے تاکہ دونوں جہان کی کامیابی اور سعادت حاصل ہو۔ذیل میں چند آداب تحریر کئے جاتے ہیں۔

۔ جسم پاک ہو۔ظاہری نجاست اور بدبودار چیز سے جسم ملوث نہ ہو۔
۔لباس صاف ستھرا اور پاک ہو۔
۔باوضو دُرود پاک پڑھا جائے۔

 بقیہ آئندہ۔ صلو علی الحبیب۔صلی اللہ علیہ وسلم

Friday, 7 September 2012

کسی محفل میں دُرود پاک نہ پڑھنے پر وعید

سیدنا جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب کوئی قوم ، لوگ جمع ہوتے ہیں پھر اُٹھ جاتے ہیں اللہ عزوجل کا ذکر کرتے ہیں نہ نبی کریم روف رحیم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں تو وہ یوں اُٹھے جیسے بدبودار مُردار کھا کر اُٹھے۔ العیاذ باللہ تعالی۔ صلو علی الحبیب

Saturday, 1 September 2012

اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىِٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّ١ؕ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا۝۵۶

. اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىِٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّ١ؕ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا۝۵۶ 
Roman Arabic: 56. Inna Allaha wamalaikatahu yusalloona AAala alnnabiyyi ya ayyuha allatheena amanoo salloo AAalayhi wasallimoo tasleeman  

English Translation: 56. Undoubtedly, Allah and His angels send blessings on the prophet the Communicator of unseen news, O you who believe! Send upon him blessings and salute him fully well in abundance
ترجمہ:بیشک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس غیب بتانے والے (نبی) پر اے ایمان والو ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔

تفسیر:سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پر درود و سلام بھیجنا واجب ہے ہر ایک مجلس میں آپ کا ذکر کرنے والے پر بھی اور سننے والے پر بھی ایک مرتبہ اور اس سے زیادہ مستحب ہے ، یہی قول معتمد ہے اور اس پر جمہور ہیں اور نماز کے قعدۂ اخیرہ میں بعدِ تشہد درود شریف پڑھنا سنّت ہے اور آپ کے تابع کر کے آپ کے آل و اصحاب و دوسرے مومنین پر بھی درود بھیجا جا سکتا ہے یعنی درود شریف میں آپ کے نامِ اقدس کے بعد ان کو شامل کیا جا سکتا ہے اور مستقل طور پر حضورکے سوا ان میں سے کسی پر درود بھیجنا مکرو ہ ہے ۔ مسئلہ : درود شریف میں آل و اصحاب کا ذکر متوارث ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ آل کے ذکر کے بغیر مقبول نہیں ۔ درود شریف اللہ تعالٰی کی طرف سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی تکریم ہے عُلَماء نے اللہم صل علٰی محمّد کے معنٰی یہ بیان کئے ہیں کہ یا ربّ محمّدِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو عظمت عطا فرما ، دنیا میں ان کا دین بلند ان کی دعوت غالب فرما کر اور ان کی شریعت کو بقا عنایت کر کے اور آخرت میں ان کی شفاعت قبول فرما کر اور ان کا ثواب زیادہ کر کے اور اوّلین و آخِرین پر ان کی فضیلت کا اظہار فرما کر اور انبیاء ، مرسلین و ملائکہ اور تمام خَلق پر ان کی شان بلند کر کے ۔ مسئلہ : درود شریف کی بہت برکتیں اور فضیلتیں ہیں حدیث شریف میں ہے سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا کہ جب درود بھیجنے والا مجھ پر درود بھیجتا ہے تو فرشتے اس کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں ۔ مسلم کی حدیث شریف میں ہے جو مجھ پر ایک بار درود بھیجتا ہے اللہ تعالٰی اس پر دس بار بھیجتا ہے ۔ ترمذی کی حدیث شریف میں ہے بخیل وہ ہے جس کے سامنے میرا ذکر کیا جائے اور وہ درود نہ بھیجے ۔