Search This Blog

Friday 14 December 2012

کتاب فضائل دُرود شریف ص۔56

  مولوی فیض الحسن سہارنپوری رح دُرود پاک کثرت سے پڑھا کرتے تھے خصوصا جمعہ کی رات کو جاگ کر دُرود پاک زیادہ پڑھتے تھے۔ جب اُنکا انتقال ہوا تو انکے مکان سے ایک مہینہ تک خوشبو کی مہک آتی رہی۔
 
چمک تجھ(صلی اللہ علیہ وسلم) سے پاتے ہیں سب پانے والے ۔ میرا دل بھی چمکا دے چمکانے ( صلی اللہ علیہ وسلم)والے
 

صلو علی الحبیب ۔ (صلی اللہ تعالی علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم)

Friday 7 December 2012

مجھ پر دُرود پاک کی کثرت کیا کرو تمہارا درود پاک پڑھنا تمہارے لئے گناہوں کا کفارہ ہے۔جامع صغیر ص۔54ج1

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھ پر دُرود پاک کی کثرت کیا کرو اس لئے کہ تمہارا درود پاک پڑھنا تمہارے لئے گناہوں کا کفارہ ہے اور میرے لئے اللہ تعالی سے درجہ اور وسیلہ کی دعا ہے کرو، کیونکہ اللہ تعالی کے دربار میں میرا وسیلہ تمہارے لئے شفاعت ہے۔

کیونکر نہ میرے دل میں ہو چاہت رسول کی ۔ جنت میں لے کے جائیگی شفاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی

صلو علی الحبیب ۔ صلی اللہ تعالی علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم
 

Thursday 15 November 2012

دُرود پاک کی برکتیں۔ منقول از وعظ بے نظیر ص:22

  ایک مرتبہ کسی سوداگر کا بحری جہاز سمندر میں جا رہاتھا اس میں ایک آدمی روزانہ درود پاک پڑھا کرتا تھا ایک دن وہ درود پاک پڑھ رہا تھا دیکھا کہ ایک مچھلی جہاز کے ساتھ آرہی ہے اور وہ درود پاک سُن رہی ہے بعد ازاں وہ مچھلی اتفاق سے کسی شکار کے جال میں پھنس گئی شکاری اسکو پکڑ کر بازار میں فروخت کرنے کیلئے لے گیا وہ مچھلی ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے خرید لی کہ آج سرکار علیہ الصلوۃ واسلام کی کی دعوت کرونگا۔
وہ مچھلی لیکر گھر گیا اور بیگم صاحبہ سے فرمایا کہ اسکو اچھی طرح بناکر پکاواُس نے مچھلی کو ہنڈیا ميں ڈال کر چولہے پر رکھا اور نیچے آگ جلائی مگر مچھلی کا پکنا تو درکنا آگ بھی نہ جلی جب آگ جلاتے بُجھ جاتی تھک ہارکر آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ رسالت میں حاضر ہوئے اور سارا ماجرا عرض کیا۔پیارے محبوب علیہ الصلوۃ واسلام نے ارشاد فرمایا دُنیا کی آگ کیا اسے تو دوزخ کی آگ بھی نہیں جلاسکتی کیونکہ جہاز پر سوار ایک آدمی درود پاک پڑھتا رہا ور یہ سُنتی رہی۔
ہر کہ باشد عامل صلو ا مدام ۔ آتش دوزخ شود بروئے حرام
صلو علی الحبیب۔ الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
 

Thursday 8 November 2012

درود پاک کے فائدے اردو زبان میں

درود پاک ہر خیر کا جالب اور ہر شر کا دافع ہے۔
درود پاک فتوحات کی چابی ہے۔
درود پاک ایسی تجارت ہے جس ميں کسی قسم کا خسارہ ہیں ہے۔
درود پاک جنت کا راستہ ہے۔
درود پاک ساری نفل عبادتوں سے افضل ہے۔
صلو علی الحبیب۔ الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  

Friday 2 November 2012

حضرت خضر اور حضرت الیاس علیھما السلام کا ارشاد گرامی۔ القول البدیع ص۔133

حضرت خضر اور حضرت الیاس علیھما السلام فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اکرم نوم مُجسم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سُنا کہ جو شخص مُجھ پر دُرود پاک پڑھے اللہ تعالی عزوجل اسکے دل کو یو ں پاک کردیتا ہے کیسے کہ پانی کپڑے کو پاک کردیتا ہے
صلو علی الحبیب۔ الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  

Thursday 25 October 2012

درود پاک کی برکت سے قبر میں انعام ۔ القول البدیع ص 117

شیخ احمد بن منصور رحمتہ اللہ علیہ فوت ہوئے تو اہل شیراز میں سے کسی نے اُن کو خواب میں دیکھا کہ وہ جامع شیراز کے محراب میں کھڑے ہیں اور انھوں نے بہترین حَلہ زیب کیا ہوا ہے اور انکے سر پر تاج ہے جو موتیوں سے مزین ہے۔
خواب دیکھنے والے نے پوچھا حضرت کیا حال ہے؟ فرمایا اللہ تعالی نے مجھے بخش دیا میرا اکرام فرمایا اور مجھے تاج پہنا کر جنت میں داخل کیا پوچھا کس سبب سے ؟تو جواب  دیا کہ میں بنی اکرم رسول محترم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پاک کی کثرت کیا کرتا تھا یہی عمل کام آیا۔
جنت میں لے کےجائیگی چاہت دُرود کی۔ کیونکر نہ میرے دل میں ہو محبت درود کی
صلو علی الحبیب۔ صلی اللہ علیہ وسلم  

Thursday 18 October 2012

جمعہ کے دن دُرود پاک کی کثرت۔ سعادۃ الدارین ص۔78

تمہارے دنوں میں سے افضل دن جُمعہ کا ہے۔ اسی دن آدم علیہ السلام کی تخلیق ہوئی اور اسی دن انکا وصال ہوا۔ اسی دن قیامت ہوگی۔ اسی دن مخلوق پر بے ہوشی وارد ہوگی۔ لہذا تم اس دن میں مُجھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پاک کی کثرت کیاکرو کیونکہ تمہارا درود پاک میرے دربار میں پیش کیا جاتا ہے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی عنہم نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپکے دربار میں دُرود کیسے پیش ہوگا حالانکہ انسان قبر میں جاکر بوسیدہ ہوجاتا ہے تو سرور انبیا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بے شک اللہ تعالی نے انبیا کرام کے اجسام مُبارکہ کا کھانا زمین پر حرام کردیا ہے یعنی انبیا کرام کے اجسام مبارک صحیح سلامت رہتے ہیں۔ لہذا تُمہارا دُرود پاک میرے وصال کے بعد بھی میرے دربار میں اسی طرح پیش کیا جائے گا۔ صلو علی الحبیب۔ مولای صل وسلم دائما ابدا علی حبیبک خیر الخلق کُلھم

Friday 5 October 2012

حضرت سیدنا کعب رضی اللہ عنہ کا قول مبارک

  فرمایا کہ کوئی دن ایسا نہیں آتا کہ جس دن ستر ہزار فرشتے روضہ مُنورہ پر حاضری نہ دیتے ہوں، روزانہ ستر ہزار فرشتے دربار رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضری دیتے ہیں اور روضہ انور کو گھیر لیتے ہیں اور اپنے نورانی پردوں کے ساتھ روضہ مطہرہ کو چُھوتے ہیں اور سید المرسلین ، شفیع المذنبین صلی اللہ علیہ وسلم پردُرود پاک پڑھتے ہیں اور جب شام ہوتی ہے تو وہ آسمان کی طرف پرواز کر جاتے ہیں اور ستر ہزار فرشتے اور آجاتے ہیں صبح ہوتی ہے تو وہ آسمان کی طرف پرواز کر جاتے ہیں پھر دوسرے ستر ہزار فرشتے  آجاتے ہیں ، اور یہ سلسلہ تا قیامت جاری رہے گا جب قیامت کا دن آئے گا تو سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم ستر ہزار فرشتوں کے ساتھ میدان حشر کی طرف روانہ ہون گے۔ورفعنا لک ذکرک
 

Friday 28 September 2012

درود پاک پڑھنے کے آداب

جب کبھی سید المرسلین ، شفیع المذنبین صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک سُنے تو محبت سے دُرود پاک پڑھے، کم از کم اتنا کہہ لے صلی اللہ علیہ وسلم اور محبت سے انگوٹھوں کے ناخنوں کو بوسہ دے کے آنکھوں پر لگائے اگرچہ یہ فرض و واجب نہیں لیکن باعث صد برکات ہے اصل میں یہ محبت کا سودا ہے جسکے دل میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہوگی وہ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کےاس مبارک فعل سے انکار نہیں کریگا۔
  جاری ہے۔ صلو علی الحبیب۔صلی اللہ علیہ وسلم

Wednesday 19 September 2012

درود پاک پڑھنے کے آداب

درود پاک پڑھنے والے کو چاہیے کہ با ادب ہوکر دُرود پاک پڑھے تاکہ دونوں جہان کی کامیابی اور سعادت حاصل ہو۔ذیل میں چند آداب تحریر کئے جاتے ہیں۔

۔ جسم پاک ہو۔ظاہری نجاست اور بدبودار چیز سے جسم ملوث نہ ہو۔
۔لباس صاف ستھرا اور پاک ہو۔
۔باوضو دُرود پاک پڑھا جائے۔

 بقیہ آئندہ۔ صلو علی الحبیب۔صلی اللہ علیہ وسلم

Friday 7 September 2012

کسی محفل میں دُرود پاک نہ پڑھنے پر وعید

سیدنا جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب کوئی قوم ، لوگ جمع ہوتے ہیں پھر اُٹھ جاتے ہیں اللہ عزوجل کا ذکر کرتے ہیں نہ نبی کریم روف رحیم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں تو وہ یوں اُٹھے جیسے بدبودار مُردار کھا کر اُٹھے۔ العیاذ باللہ تعالی۔ صلو علی الحبیب

Saturday 1 September 2012

اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىِٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّ١ؕ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا۝۵۶

. اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىِٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّ١ؕ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا۝۵۶ 
Roman Arabic: 56. Inna Allaha wamalaikatahu yusalloona AAala alnnabiyyi ya ayyuha allatheena amanoo salloo AAalayhi wasallimoo tasleeman  

English Translation: 56. Undoubtedly, Allah and His angels send blessings on the prophet the Communicator of unseen news, O you who believe! Send upon him blessings and salute him fully well in abundance
ترجمہ:بیشک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس غیب بتانے والے (نبی) پر اے ایمان والو ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔

تفسیر:سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پر درود و سلام بھیجنا واجب ہے ہر ایک مجلس میں آپ کا ذکر کرنے والے پر بھی اور سننے والے پر بھی ایک مرتبہ اور اس سے زیادہ مستحب ہے ، یہی قول معتمد ہے اور اس پر جمہور ہیں اور نماز کے قعدۂ اخیرہ میں بعدِ تشہد درود شریف پڑھنا سنّت ہے اور آپ کے تابع کر کے آپ کے آل و اصحاب و دوسرے مومنین پر بھی درود بھیجا جا سکتا ہے یعنی درود شریف میں آپ کے نامِ اقدس کے بعد ان کو شامل کیا جا سکتا ہے اور مستقل طور پر حضورکے سوا ان میں سے کسی پر درود بھیجنا مکرو ہ ہے ۔ مسئلہ : درود شریف میں آل و اصحاب کا ذکر متوارث ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ آل کے ذکر کے بغیر مقبول نہیں ۔ درود شریف اللہ تعالٰی کی طرف سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی تکریم ہے عُلَماء نے اللہم صل علٰی محمّد کے معنٰی یہ بیان کئے ہیں کہ یا ربّ محمّدِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو عظمت عطا فرما ، دنیا میں ان کا دین بلند ان کی دعوت غالب فرما کر اور ان کی شریعت کو بقا عنایت کر کے اور آخرت میں ان کی شفاعت قبول فرما کر اور ان کا ثواب زیادہ کر کے اور اوّلین و آخِرین پر ان کی فضیلت کا اظہار فرما کر اور انبیاء ، مرسلین و ملائکہ اور تمام خَلق پر ان کی شان بلند کر کے ۔ مسئلہ : درود شریف کی بہت برکتیں اور فضیلتیں ہیں حدیث شریف میں ہے سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا کہ جب درود بھیجنے والا مجھ پر درود بھیجتا ہے تو فرشتے اس کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں ۔ مسلم کی حدیث شریف میں ہے جو مجھ پر ایک بار درود بھیجتا ہے اللہ تعالٰی اس پر دس بار بھیجتا ہے ۔ ترمذی کی حدیث شریف میں ہے بخیل وہ ہے جس کے سامنے میرا ذکر کیا جائے اور وہ درود نہ بھیجے ۔
     

Tuesday 7 August 2012

رمضان میں دُرود پاک پڑھنے کا ثواب

الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
وعلی الک یا واصحبک یا حبیب اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

Thursday 2 August 2012

Qaisda Burda Shareef Arabic about only Prophet Muhammad ( sallallaho allahi wasallam)

  فرمان مصطفےصلی اللہ علیہ وسلم۔ جس نے کتاب میں مُجھ پر دُرود پاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس کتاب میں لکھا رہے گا فرشتے اس کے لئے استغفار کرتے رہینگے۔
 
 صَلّوُ علی الحَبیب: صلی اللہ تعالی علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم
 
*دعوتِ دُرود مشن جاری رہیگا۔ انشا ءاللہ عزوجل
طالب مدینہ:محمد رضوان قادری رضوی 
Dawat-e-Durood Mission 

Wednesday 25 July 2012

Durood pak is the basis of acceptance of all 'Duas'

دُرود پاک دُعا کی قبولیت کا ذریعہ ہے
صلو علی الحبیب، صلی اللہ علیہ وسلم

Monday 23 July 2012

جس شخص کے پاس آپ کا ذکر ہو اور درود نہ پڑھے، مر جائے تو دوزخ میں جائے

 حضرت انس بن مالک راوی ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے منبر پر چڑھتے ہوئے آمین کہی۔ پھر پاؤں اوپر رکھا اور آمین کہی ، پھر پاؤں مبارک اوپر رکھا تو آمین کہی۔ پھر درست ہو کر بیٹھ گئے ۔ تو حضرت معاذ بن جبل نے تین بار آمین فرمانے کی وجہ پوچھی۔ آپ نے ارشاد فرمایا میرے پاس جبرائیل علیہ السلام آئے او رکہنے لگے اے محمد ( صلی الله علیہ وسلم)! جس شخص نے رمضان کا مہینہ پایا اور اس کی مغفرت نہ ہوئی اور وہ یونہی مر گیا تو وہ دوزخ میں جائے گا اور الله تعالیٰ اس کو رحمت سے دور رکھے ، میں نے اس پر آمین کہی اور پھر جبرائیل علیہ السلام نے یہ کہا کہ جو شخص اپنے والدین کو یا دونوں میں سے کسی ایک کو پائے او ران کے ساتھ حُسن سلوک نہ کرے، اسی حال میں مر جائے تو دورخ میں جائے گا اور الله کی رحمت سے دور رہے ، میں نے آمین کہی ۔ پھر انہوں نے کہا جس شخص کے پاس آپ کا ذکر ہو اور درود نہ پڑھے، مر جائے تو دوزخ میں جائے اور الله کی رحمت سے دور ہو میں نے آمین کہی۔
صلو علی الحبیب۔ الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ

Wednesday 18 July 2012

Tajdar e Haram Ae Shehenshah e Deen By Owais Raza Qadri


Saloo Aa lal Habib: As salat to wasalam mo alaika Ya Rasool Allah Sal Lal hoo a lahi wasalam
Regards: Rizwan Raza Qadri

Thursday 12 July 2012

Saturday 7 July 2012

درود پاک کی برکت سے جان کنی میں آسانی کے واقعات

ایک مریض نزع کی حالت میں تھا، اسکا دوست تیمارداری کے لئے آیا اور دیکھ کر پوچھا  دوست جان کنی کی تلخی کا کیا حال ہے، جواب دیا مجے کوئی تکلیف نہیں محسوس ہورہی کیونکہ میں نے علمائے کرام سے سُن رکھا ہے کہ جو شخص حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر دُرود پاک کی کثرت کرے اسے اللہ تعالی موت کی تلخی سے امن دیتا ہے۔
صلو علی الحبیب، صلی اللہ علیہ وسلم

Tuesday 19 June 2012

ابن رشیق کی مجلس میں جایا کرو کہ وہ مُجھ پر کثرت سے دُرود پاک پڑھتا ہے

حضرت ابو العباس خیاط رحمتہ اللہ علیہ کو کہ گوشہ نشین تھے، مجلسوں میں نہیں آتے جاتے تھے، ایک دن وہ علامہ محمد ابن رشیق کی مجلس میں آئے شیخ ابو العباس رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا تم پڑھو، اپنا کام کرو، میں تو اس لئے حاضر ہوا ہوں کہ میں خواب میں سید دو عالم صلی اللہ علیہ سلم کے دیدار سے مشرف ہوا ہوں، مُجھے آقا دو جہاں نے ارشاد فرما یا کہ ابن رشیق کی مجلس میں جایا کرو کہ وہ مُجھ پر کثرت سے دُرود پاک پڑھتا ہے۔سعادۃ الدارین ص:130 سُبحان اللہ،
   صَلّوُ علی الحَبیب: صلی اللہ تعالی علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم
 
Qur'an Search  in Urdu: http://www.khazainulhidayat.com

Thursday 7 June 2012

امام شافعی کا حساب نہ لیا جائے

ابن نبان اصفہانی فرماتے ہیں کہ میں نے خواب میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا شرف حاصل کیا، اور عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، آپ نے امام شافعی کو نفع عطا کیا ہے۔
فرمایا ہاں، میں نے اللہ تعالی سے عرض کردیا ہے کہ شافعی کا حساب نہ لیا جائے، میں عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کس عمل کی وجہ سے ہے؟ فرمایا وہ مُجھ پر ایسا دُرود پاک پڑھتا ہے جیسا کسی اور نے نہیں پڑھا، میں نے عرض کی حضور وہ کونسا دُرود پاک ہے فرمایا امام شافعی یوں پڑھا کرتے ہیں۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کُلَّمَا ذَکَرَہُ الذَّاکِرُونَ وَصَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ کُلَّمَا غَفَلَ عَن ذِکرِہِ الغَافِلُونَ۔
سبحان اللہ ۔
  صَلّوُ علی الحَبیب: صلی اللہ تعالی علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Tuesday 15 May 2012

تو غنی از ہر دو عالم من فقیر

 
 صَلّوُ علی الحَبیب: صلی اللہ تعالی علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Friday 11 May 2012

چوں بنامِ مصطفیٰ خوانم درود از خجالت آب می گردد وجود

 کیا خوب فرماتے ہیں علامہ اقبال کہ

چوں بنامِ مصطفیٰ خوانم درود
از خجالت آب می گردد وجود

میں جب اپنے پیارے آقا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے درود پیش کرتا ھوں تو اپنے حال کو دیکھکر ندامت سے پانی پانی ھو جاتا ھوں۔

مصطفے جان رحمت پہ لاکھوں سلام ۔شمع بزم ہدایت پہ لاکھوں سلام

Thursday 26 April 2012

Asma ur Rasool 99 Names of Muhammad PBUH with Urdu Translation

جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا غلام ہوتا ہے
اُسکا اعلی مقام ہوتا ہے
درِ اقدس پہ جاکے رضوان کا
دیکھیے کب سلام ہوتا ہے۔ سبحان اللہ ۔
  صَلّوُ علی الحَبیب: صلی اللہ تعالی علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Friday 6 April 2012

صَلّوُ علی الحَبیب: صلی اللہ تعالی علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم

شیخ اکبر محی الدین ابن عربی قدس سرہ نے فرمایا میں نے دُرود پاک پر کما حقہ، ہمیشگی کرنے والا سوائے ایک عظیم فرد کے اور کوئی نہیں دیکھا، وہ ہسپانیہ کا ایک لوہار تھا اور وہ اللھمہ صل علی محمد کے نام سے ہی مشہور ہوگیا تھا۔
جب میں نے اس سے ملاقات کی تو میری درخواست پر اس نے دُعا کی جسکا مُجھے بہت فائدہ ہوا اسکے پاس جو مرد، عورت یا بچہ آکر کھڑا ہوتا اسکی زبان پر بھی دُرود پاک جاری ہوجاتا۔ سبحان اللہ ۔
نور بصیرت از میاں عبد الرشید ، روزنامہ نوائے وقت
 صَلّوُ علی الحَبیب: صلی اللہ تعالی علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Tuesday 3 April 2012

Durood e Paak Ki Barakatain By Mufti Asif Abdullah Qadri

Undoubtedly, Allah and His angels send blessings on the prophet the Communicator of unseen news, O you who believe! Send upon him blessings and salute him fully well in abundance. Al Qur'an 33.55, 

Durood e Paak Ki Barakatain, A Very Nice speech given by Mufti Asif Abdullah  in urdu.  

As Salat to wasslamo alaik Ya Rasool Allah

Monday 2 April 2012

حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ کا فرمان مُبارک

ازاں جملہ آنست کہ خواندہ درُود از رسوائی دُنیا محفوظ ے ماند و خللے دآربرو، یعنی دُرود پاک کے فضائل میں سے یہ ہے کہ اس کا پڑھنے والا دُنیا کی رُسوائی سے محفوظ رہتا ہے اور اسکی آبرو میں کوئی کمی نہیں آتی۔ سبحان اللہ
 صَلّوُ علی الحَبیب: صلی اللہ تعالی علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Thursday 22 March 2012

Two Tasbeeh of Durood Pak once a Day

 ایک دن حضرت توکل شاہ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہمارا ہمیشہ کا معمول تھا کہ ہم عشاء کے وقت دُرود پاک کی دو تسبیح پڑھ کر سوتے تھے ، اتفاقا ایک دن ناغہ ہوگیا ، ہم نے وضو کرتے ہوئے دیکھا کہ فرشتے بہت ہی خوش الحانی سے رسول اکرم صلہی اللہ علیہ وسلم کی نعت پڑھ رہے ہیں اور تعریف کر رہے ہیں اور اسی اثنا میں فرشتوں نے یہ بھی کہ دیا کہ اے وضو کرنے والو۔دو تسبیح دُرود شریف کی پڑھ لیا کرو، ناغہ نہ کیا کرو۔ذکر خیر۔ ص: 196