Search This Blog

Thursday 29 December 2011

دُرود شریف کی فضیلت۔ القول البدیع

رسول اکرم, نور مجسم، شافع محشر صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایااے لوگو، بے شک تم میں سے قیامت کے دن قیامت کے ہولوں اور اسکی دُشوار گزار گھاٹیوں سے جلد از جلد نجات پانے والا وہ شخص ہوگا جس نے دنیا میں مُجھ پر کثرت سے دُرود پاک پڑھا ہوگا۔
ہاں ہاں۔ اللہ تعالی اور فرشتوں کا دُرود شریف بھیجنا ہی کافی تھا مگر ایمان والوں کو دُرود پاک پڑھنے کا حکم اسلئے دیا ہے تاکہ انہیں انکا اجر عطا کیا جائے۔ 
صَلّوُ عَلی الَحبیب٘: صَلّی اللّہ عَلیہِ وَ اۤلہِ وَاَصحاَبَہ وبارک وَسَلم
Watch this Video Darood Allah Humma Salle Ala Muhammad
By Sami Yousuf

Wednesday 28 December 2011

Hadith for Durood's virtue & Durood-e-Taj Shareef Video

رسول اکرم, نور مجسم، شافع محشر صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا  مُجھ پر دُرود پاک پڑھنے والے کو پُل صراط پر عظیم الشان نُور عطا ہوگا اور جسکو پُل صراط پر نُور عطا ہوگا وہ اہل دوزخ میں سے نہ ہوگا۔دلائل الخیرات ص:9
صَلّوُ عَلی الَحبیب٘: صَلّی اللّہ عَلیہِ وَ اۤلہِ وَاَصحاَبَہ وبارک وَسَلم

Thursday 22 December 2011

دُرود پاک کی فضیلت سے متعلق احادیث مُبارکہ

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اپنی مجلسوں کو مُجھ پر دُرود پاک پڑھ کر مزّین کرو، کیونکہ تمہارا مُجھ پر دُرود پاک پڑھنا قیامت کے دن تمہارے لئے نُور ہوگا۔جامع صغیر ص: 28، ج:2 
صَلّوُ عَلی الَحبیب٘: صَلّی اللّہ عَلیہِ وَ اۤلہِ وَاَصحاَبَہ وبارک وَسَلم

Saturday 17 December 2011

دُرود پاک کی فضیلت سے متعلق احادیث

حضور صلی اللہ علیہ وسلم جلوہ افروز تھے کہ ایک نمازی آیا اس نے نماز سے فارغ ہوتے ہی دُعا مانگنا شروع کی کہ یا اللہ مجھے بخش دے اور مُجھ پر رحم فرما یہ سُن کر شفیع معظم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سے نمازی، تو نے جلد بازی کی ہے جب تو نماز پڑھا کرے تو پہلے اللہ تعالی کی حمد و ثنا بیان کر جو اسکی شان کے لائق ہے اور مُجھ پر دُرود پاک پڑھ کر دُعا مانگ، پھر ایک اور نمازی آیا اور اس نے نمازپڑھ کر اللہ تعالی کی حمد وثنا اور پھر دُرود پاک تو سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے نمازی، تو دُعا کر تیری دُعا قبول ہوگی ۔مرقاہ ص: 344، ج:1۔
صَلّوُ عَلی الَحبیب٘: صَلّی اللّہ عَلیہِ وَعَلی اۤلہِ وَاَصحاَبَہ وبارک وَسَلم

Wednesday 14 December 2011

دُرود پاک کی فضیلت سے متعلق احادیث

حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں نے دربار نبوت میں عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں آپ پر کثرت سے درود شریف پڑھتا ہوں یا کثرت سے پڑھنا چاہتا ہوں، تو کتنا پڑھوں؟ فرمایا تو جتنا چاہے پڑھ، میں نے عرض کی باقی اورادووظائف میں سے چوتھا حصہ دُرود پاک پڑھ لیا کرو تو فرمایا جتنا چاہے پڑھ اور اگر اس سے بھی زیادہ پڑھے تو تیرے لئے بہتر ہے۔  میں نے عرض کی اگر زیادہ کرنے میں بہتری ہے تو میں نصف دُرود پاک پڑھ لوں ؟ فرمایا تیری مرضی  اور اگر اس سے بھی زیادہ پڑھے تو تیرے لئے بہتر ہوگا عرض کی اے کریم آقا صلی اللہ علیہ وسلم تو میں سارا ھی وقت دُرود پاک نہ پڑھ لو؟ یہ سُن کر رحمت اللعالمین، راحت العاشقین، مراد لمشتاقین، شفیع المذنبین صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تو ایسا کرے تو تیرے سارے کام سنور جائینگے اور تیرے سب گناہ بخش دئیے جائینگے۔رواہ الترمذی،مشکوۃ شریف،
قدم قدم پے خُدا کی مدد پہنچتی ہے۔ دُرود سے میرے دل کو رسد پہنچتی ہے

دُرود پھیلاو تحریک جاری رہے گی۔ انشاءاللہ عزوجل
صَلّوُ عَلی الَحبیب٘: صَلّی اللّہ عَلیہِ وَعَلی اۤلہِ وَاَصحاَبَہ وبارک وَسَلم
Durood Spread Movement going on 

Friday 9 December 2011

صَلّوُ عَلی الَحبیب صَلّی اللّہ عَلی مُحَمّد صَلّی اللّہُ عَلیہِ وَسَلم

سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں ایک دن دربار نبوت صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضر ہوا تو ميں اپنے آقا علیہ السلام کو اتنا ہشاش بشاش اور خوش دیکھا کہ میں نے ایسا کبھی نہیں دیکھا، میں نے سبب دریافت کیا تو فرمایا میں کیوں نہ خوش اور ہشاش بشاش ہوں کہ ابھی ابھی میرے پاس میرے پاس سے جبریل علیہ السلام یہ پیغام دے کر گئے ہیں کہ اللہ تعالی فرماتا ہے ، اے محبوب کیا آپ اس بات راضی نہیں کہ آپ کا کوئی اُمتی آپ پر ایک بار ُدرود پاک پڑھے تو میں اور میرے فرشتے اُس پر دس 10 رحمتیں بھیجیں اور میں اسکے دس گناہ مٹادوں اور اسکے لئے دس نیکیاں لکھ دوں اور جو ایک مرتبہ سلام پڑھے تو ميں رب اُس پر دس بار سلام بھیجوں لہذا آپ اپنی اُمت کو اس بات کی خوشخبری سُنادیجیئے اور ساتھ یہ بھی فرما دیجیئے کہ اے اُمت اب تمھاری مرضی تم دُرود پاک کم پڑھو یا زیادہ۔ نسائی، دارمی،مشکوۃ، القول البدیع ص:109
صَلّوُ عَلی الَحبیب٘: صَلّی اللّہ عَلیہِ وَعَلی اۤلہِ وَاَصحاَبَہ وبارک وَسَلم

Wednesday 7 December 2011

دُرود پاک کی فضیلت احادیث مبارکہ کی روشنی سے

رَسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے مُجھ پر ایک مرتبہ دُرود پاک پڑھا اللہ عزوجل اُس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے اور اسُکے نامہ اعمال میں دس نیکیاں لکھتا ہے ۔ ترمذی شریف :ص 64، ج:1
صَلّوُ عَلی الَحبیب صَلّی اللّہ عَلی مُحَمّد صَلّی اللّہُ عَلیہِ وَسَلم

Thursday 1 December 2011

دُرود پاک کی فضیلت احادیث مبارکہ کی روشنی سے

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت کے دن لوگوں میں سے میرے زیادہ نزدیک قریب وہ ہوگا جس نے دُنیا میں مجھ پر دُرود پاک زیادہ پڑھا ہوگا۔
صَلّوُ عَلی الَحبیب صَلّی اللّہ عَلی مُحَمّد صَلّی اللّہُ عَلیہ وَسَلم