Search This Blog

Thursday 29 December 2011

دُرود شریف کی فضیلت۔ القول البدیع

رسول اکرم, نور مجسم، شافع محشر صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایااے لوگو، بے شک تم میں سے قیامت کے دن قیامت کے ہولوں اور اسکی دُشوار گزار گھاٹیوں سے جلد از جلد نجات پانے والا وہ شخص ہوگا جس نے دنیا میں مُجھ پر کثرت سے دُرود پاک پڑھا ہوگا۔
ہاں ہاں۔ اللہ تعالی اور فرشتوں کا دُرود شریف بھیجنا ہی کافی تھا مگر ایمان والوں کو دُرود پاک پڑھنے کا حکم اسلئے دیا ہے تاکہ انہیں انکا اجر عطا کیا جائے۔ 
صَلّوُ عَلی الَحبیب٘: صَلّی اللّہ عَلیہِ وَ اۤلہِ وَاَصحاَبَہ وبارک وَسَلم
Watch this Video Darood Allah Humma Salle Ala Muhammad
By Sami Yousuf

Wednesday 28 December 2011

Hadith for Durood's virtue & Durood-e-Taj Shareef Video

رسول اکرم, نور مجسم، شافع محشر صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا  مُجھ پر دُرود پاک پڑھنے والے کو پُل صراط پر عظیم الشان نُور عطا ہوگا اور جسکو پُل صراط پر نُور عطا ہوگا وہ اہل دوزخ میں سے نہ ہوگا۔دلائل الخیرات ص:9
صَلّوُ عَلی الَحبیب٘: صَلّی اللّہ عَلیہِ وَ اۤلہِ وَاَصحاَبَہ وبارک وَسَلم

Thursday 22 December 2011

دُرود پاک کی فضیلت سے متعلق احادیث مُبارکہ

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اپنی مجلسوں کو مُجھ پر دُرود پاک پڑھ کر مزّین کرو، کیونکہ تمہارا مُجھ پر دُرود پاک پڑھنا قیامت کے دن تمہارے لئے نُور ہوگا۔جامع صغیر ص: 28، ج:2 
صَلّوُ عَلی الَحبیب٘: صَلّی اللّہ عَلیہِ وَ اۤلہِ وَاَصحاَبَہ وبارک وَسَلم

Saturday 17 December 2011

دُرود پاک کی فضیلت سے متعلق احادیث

حضور صلی اللہ علیہ وسلم جلوہ افروز تھے کہ ایک نمازی آیا اس نے نماز سے فارغ ہوتے ہی دُعا مانگنا شروع کی کہ یا اللہ مجھے بخش دے اور مُجھ پر رحم فرما یہ سُن کر شفیع معظم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سے نمازی، تو نے جلد بازی کی ہے جب تو نماز پڑھا کرے تو پہلے اللہ تعالی کی حمد و ثنا بیان کر جو اسکی شان کے لائق ہے اور مُجھ پر دُرود پاک پڑھ کر دُعا مانگ، پھر ایک اور نمازی آیا اور اس نے نمازپڑھ کر اللہ تعالی کی حمد وثنا اور پھر دُرود پاک تو سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے نمازی، تو دُعا کر تیری دُعا قبول ہوگی ۔مرقاہ ص: 344، ج:1۔
صَلّوُ عَلی الَحبیب٘: صَلّی اللّہ عَلیہِ وَعَلی اۤلہِ وَاَصحاَبَہ وبارک وَسَلم

Wednesday 14 December 2011

دُرود پاک کی فضیلت سے متعلق احادیث

حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں نے دربار نبوت میں عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں آپ پر کثرت سے درود شریف پڑھتا ہوں یا کثرت سے پڑھنا چاہتا ہوں، تو کتنا پڑھوں؟ فرمایا تو جتنا چاہے پڑھ، میں نے عرض کی باقی اورادووظائف میں سے چوتھا حصہ دُرود پاک پڑھ لیا کرو تو فرمایا جتنا چاہے پڑھ اور اگر اس سے بھی زیادہ پڑھے تو تیرے لئے بہتر ہے۔  میں نے عرض کی اگر زیادہ کرنے میں بہتری ہے تو میں نصف دُرود پاک پڑھ لوں ؟ فرمایا تیری مرضی  اور اگر اس سے بھی زیادہ پڑھے تو تیرے لئے بہتر ہوگا عرض کی اے کریم آقا صلی اللہ علیہ وسلم تو میں سارا ھی وقت دُرود پاک نہ پڑھ لو؟ یہ سُن کر رحمت اللعالمین، راحت العاشقین، مراد لمشتاقین، شفیع المذنبین صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تو ایسا کرے تو تیرے سارے کام سنور جائینگے اور تیرے سب گناہ بخش دئیے جائینگے۔رواہ الترمذی،مشکوۃ شریف،
قدم قدم پے خُدا کی مدد پہنچتی ہے۔ دُرود سے میرے دل کو رسد پہنچتی ہے

دُرود پھیلاو تحریک جاری رہے گی۔ انشاءاللہ عزوجل
صَلّوُ عَلی الَحبیب٘: صَلّی اللّہ عَلیہِ وَعَلی اۤلہِ وَاَصحاَبَہ وبارک وَسَلم
Durood Spread Movement going on 

Friday 9 December 2011

صَلّوُ عَلی الَحبیب صَلّی اللّہ عَلی مُحَمّد صَلّی اللّہُ عَلیہِ وَسَلم

سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں ایک دن دربار نبوت صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضر ہوا تو ميں اپنے آقا علیہ السلام کو اتنا ہشاش بشاش اور خوش دیکھا کہ میں نے ایسا کبھی نہیں دیکھا، میں نے سبب دریافت کیا تو فرمایا میں کیوں نہ خوش اور ہشاش بشاش ہوں کہ ابھی ابھی میرے پاس میرے پاس سے جبریل علیہ السلام یہ پیغام دے کر گئے ہیں کہ اللہ تعالی فرماتا ہے ، اے محبوب کیا آپ اس بات راضی نہیں کہ آپ کا کوئی اُمتی آپ پر ایک بار ُدرود پاک پڑھے تو میں اور میرے فرشتے اُس پر دس 10 رحمتیں بھیجیں اور میں اسکے دس گناہ مٹادوں اور اسکے لئے دس نیکیاں لکھ دوں اور جو ایک مرتبہ سلام پڑھے تو ميں رب اُس پر دس بار سلام بھیجوں لہذا آپ اپنی اُمت کو اس بات کی خوشخبری سُنادیجیئے اور ساتھ یہ بھی فرما دیجیئے کہ اے اُمت اب تمھاری مرضی تم دُرود پاک کم پڑھو یا زیادہ۔ نسائی، دارمی،مشکوۃ، القول البدیع ص:109
صَلّوُ عَلی الَحبیب٘: صَلّی اللّہ عَلیہِ وَعَلی اۤلہِ وَاَصحاَبَہ وبارک وَسَلم

Wednesday 7 December 2011

دُرود پاک کی فضیلت احادیث مبارکہ کی روشنی سے

رَسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے مُجھ پر ایک مرتبہ دُرود پاک پڑھا اللہ عزوجل اُس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے اور اسُکے نامہ اعمال میں دس نیکیاں لکھتا ہے ۔ ترمذی شریف :ص 64، ج:1
صَلّوُ عَلی الَحبیب صَلّی اللّہ عَلی مُحَمّد صَلّی اللّہُ عَلیہِ وَسَلم

Thursday 1 December 2011

دُرود پاک کی فضیلت احادیث مبارکہ کی روشنی سے

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت کے دن لوگوں میں سے میرے زیادہ نزدیک قریب وہ ہوگا جس نے دُنیا میں مجھ پر دُرود پاک زیادہ پڑھا ہوگا۔
صَلّوُ عَلی الَحبیب صَلّی اللّہ عَلی مُحَمّد صَلّی اللّہُ عَلیہ وَسَلم


Wednesday 30 November 2011

سیدی و سندی خواجہ محمد معصوم سرہندی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا

میں جب مدینہ منورہ حاضر ہوا اور مواجہہ شریف میں حاضری دی تو وہاں چشم دل سے مشاہدہ کیا کہ سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود مبارک عرش سےفرش تک مرکز جمیع کائنات ہے ہر چند کہ وہاب مطلق اللہ تعالی ہی ہے لیکن جس کسی کو فیض پہنچا ہے وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ سے ہی پہنچا ہے۔ اور مہمات ملک و ملکوتحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اہتمام سے انصرات پاتی ہے۔گویا ساری خدائی کو انعامات ِ شب وروز روضہ مطہرہ سے پہنچتے ہیں۔
الہی دکھا دے وہ مدینہ کیسی بستی ہے۔ جہاں مولا تیری رحمت دن رات برستی ہے
صلو علی الحبیب ۔ صلی اللہ تعالی محمد صلی اللہ علیہ وسلم 

Monday 28 November 2011

بزرگان دین فرماتے ہیں کہ


*دُرود شریف گناہوں کو یوں مٹا دیتا ہے جیسے پانی آگ کو بجھا دیتا ہے۔
صلی اللہ علیک یا محمد-صلی اللہ علیہ وسلم 


Friday 25 November 2011

دُرود پاک کے فوائد مبارک

بزرگان ِ دین فرماتے ہيں کہ

*دُرود شریف ساری نفل عبادتوں سے افضل ہے۔
*دُرود شریف فتوحات کی کُنجی ہے۔
*دُرود شریف جنت کا راستہ ہے-

صلو علی الحبیب: صلی اللہ تعالی علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم
طالب مدینہ: محمد رضوان عارف

Wednesday 23 November 2011

سیدنا امام شافعی رضی اللہ تعالی عنہ کا ارشاد مبارک

فرمایا میں اس چیز کو محبوب رکھتا ہوں کہ انسان ہر حال میں دُرود پاک کی کثرت کرے
سعادت الدارین ص 89

Monday 21 November 2011

دُرود شریف کے فوائد

   بزرگان ِ دین فرماتے ہیں کہ،
 
 
*دُرود پاک پڑھنے والے کے سامنے بڑے بڑے جابروں کی گردنیں جُھک جاتی ہیں
*دُرود پاک پڑھنے والے کے گھر پر آفتیں اور بلائیں نہیں آتی۔
*دُرود پاک پڑھنے سے جنت وسیع ہوتی جاتی ہے۔
  سبحان اللہ 
   صلو علی الحبیب، الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ

Saturday 19 November 2011

دُرود شریف کے فوائد

  بزرگان ِ دین فرماتے ہیں کہ،
 
*قانون قدرت ہے کہ جو اس جہاں میں ہنستا ہے وہ اُس جہاں میں روئے گا اور جو یہاں روتا ہے وہ وہاں خوشیاں منائے گا اور جو یہاں عیش کرتا ہے وہاں مصیبتوں میں پھنس جائے گا لیکن دُرود  پاک ُرھنے والے کیلئے یہاں بھی عیش، وہاں بھی عیش، یہاں بھی خوشیاں اور وہاں بھی خوشیاں -سبحان اللہ 
  
صلو علی الحبیب، الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ

Friday 18 November 2011

دُرود شریف کے فوائد

 
  بزرگان ِ دین فرماتے ہیں کہ،
*دُرود پاک ایک اسم اعظم ہے، جیسے اسم اعظم سے سارے کے سارے کام خواہ وہ دُنیا کے کام ہوں یا آخرت کے سب کے سب پورے ہوجاتے ہیں اسی طرح دُرود پاک سے تمام جائز کام پورے ہو جاتے ہیں -سبحان اللہ 
  
صلو علی الحبیب، الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ

Tuesday 15 November 2011

دُرود پاک کے فوائد - جذب القلوب

مزید لکھتے ہیں کہ،
*دُرود پاک پڑھنےسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت حاصل ہوتی ہے۔
* دُرود پاک پڑھنے والےسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم محبت فرماتے ہیں۔
* دُرود پاک پڑھنے والےسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کل بروز قیامت مصافحہ فرمائینگے۔-سبحان اللہ 
  
صلو علی الحبیب، الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ

Monday 14 November 2011

دُرود پاک کے فوائد - جذب القلوب

مزید لکھتے ہیں کہ،
*دُرود پاک پڑھنےسے دل کی صفائی حاصل ہوتی ہے۔
* دُرود پاک پڑھنے والےکو جان کنی میں آسانی ہوتی ہے۔
*جس مجلس میں دُرود پاک پڑھا جائے اُس مجلس کو فرشتے رحمت سے گھیر لیتے ہيں۔-سبحان اللہ 
  
صلو علی الحبیب، الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ

Thursday 3 November 2011

دُرود پاک کے فوائد - جذب القلوب


مزید لکھتے ہیں کہ،
*دُرود پاک پڑھنے والے کا کندھا جنت کے دروازے پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھے مبارک کے ساتھ چھُو جائے گا
 
* دُرود پاک پڑھنے والےکا قیامت کے دن سب سے پہلے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ جائے گا۔
 
* دُرود پاک پڑھنے والے کے سارے کاموں کیلئے قیامت کے دن حضور صلی اللہ علیہ وسلم  متو لی ہونگے -سبحان اللہ 
  
صلو علی الحبیب، الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ

Wednesday 2 November 2011

دُرود پاک کے فوائد - جذب القلوب


مزید لکھتے ہیں کہ، *دُرود پاک پڑھنے والے کا گناہ تین دن تک فرشتے نہيں لکھتے۔
*فرشتے دُرود پاک پڑھنے والےکے دُرود شریف کو سونے کی قلموں سے چاندی کے اوراق پر لکھتے ہیں۔
*فرشتے دُرود پاک پڑھنے والے کے ساتھ محبت کرتے ہیں-سبحان اللہ  
صلو علی الحبیب، الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ

Monday 31 October 2011

دُرود پاک کے فوائد - جذب القلوب


فرماتے ہیں، دُرود پاک پڑھنے والے کا دُرود شریف فرشتے دربار رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں لے جا کر یوں عرض کرتے ہیں یا رسول اللہ ، فلاں کے بیٹے فلاں نے آپکے دربار دُرود پاک کا تحفہ حاضر کیا ہے۔
صلو علی الحبیب، الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ

Saturday 29 October 2011

دُرود پاک کے فوائد - جذب القلوب

محترم عشاقِ دُرود حضرات!
السلام علیکم، دُرود پاک کے مزید فوائد ملاحظہ کریں
حضرت شیخ معقق جذب القلوب ميں لکھتے ہیں کہ،3-
دُرود شریف پڑھنے والا قیامت کے دن سب سے پہلے آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ جائے گا
انشاا للہ زندگی نے وفا کی تو اسی طرح مزید فوائد بیان کئے جائینگے،
صلو علی الحبیب صلی اللہ تعالی محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Friday 28 October 2011

دُرود تاج شریف

حدیث، جب جمعہ کا دن اور جمعہ کی رات آئے تو تم مجھ پر دُرود پاک کی کثرت کرو ۔ سعادۃ الدارین صفحہ 57 
 

Thursday 27 October 2011

دُرود پاک کے فوائد - جذب القلوب

محترم عشاقِ دُرود حضرات!
السلام علیکم، دُرود پاک ایک ایسی نعمت کبری ہے جسکا اندازہ لگانا آپ کے اور میرے بس کی بات نہیں بزرگان دین نے دُرود شریف پڑھنے کے بے شمار انعام و کرام بیان کیے ہیں آج ہم شیخ محقق شاہ عبد الحق محدث دہلوی کی کتاب جذب القلوب سے چند فوائد آپکے سامنے پیش کرتے ہیں تاکہ آپکے اور میرے ذوق میں مزید اضافہ ہو اور اس دولت ِ لا زوال سے ہم بھی اپنی خالی جھولیا ں بھر لیں۔
لکھتے ہیں،1- ایک بار دُرود شریف پڑھنے سے دس گناہ معاف ہوتے ہیں، دس نیکیاں لکھی جاتی ہے، دس درجات بلند ہوتے ہیں، دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔
مزید فرماتے ہیں کہ2- دُرود پاک پڑھنے والے کی ہر جائز دُعا قبول ہوتی ہے۔
انشاا للہ زندگی نے وفا کی تو اسی طرح مزید فوائد بیان کئے جائینگے،
صلو علی الحبیب صلی اللہ تعالی محمد صلی اللہ علیہ وسلم





Monday 24 October 2011

ورفعنا لک ذکرک - ابتدائیہ

الحمد للہ رب العالمین والعاقبتہ للمتقین والصلوہ والسلامُ علی سید المرسلین اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم، اللہ تبارک ع تعالی کی حمد و ثنا اور دل کی گہرایوں سے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر دُرود شریف پڑھ لینے کے بعد قارئین محترم آپ سے اس بلاگ کے بارے میں کچھ باتیں شئیر کرنا چاہینگے کہ اللہ عزوجل کی مجھ فقیر یہ توفیق ہوئی کہ میں اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی اور دینا وآخرت میں بھلائی کی خاطر اس عظیم بلاگنگ کا آغاز کررہا ہوں جس ميں وقتا فوقتا درود شریف کی اہمیت و فضیلت  سے متعلق احادیث، اقوال، برکات، ایمان افروز واقعات، تاثرات و کمالات کا ذکر کرکے مسلمان اسلام کو امام القبلتین کی ذات پر دُرود شریف بھیجنے کی طرف  راغب کرنے کی کوشش کرونگا ویسے تو جس رحمت اللعالمین پر اللہ اور اسکے ملائکہ درود پاک پر انکا ذکر بُلند کررہے ہو ویسے  میں مجھ ادنی امتی کی یہ حقیر کوشش صرف اور صرف اپنے اور اپنے والدین و اساتذہ کرام کے سامان آخرت کیلئے ایک معمولی جُستجو ہے جسے اللہ پاک قبول فرمائے اور اسکا ثواب کُل امت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کی ارواح کو پہنچاکر بخشش کا ذریعہ بنائے، ہمیں حضور علیہ السلام کے ہاتھوں جام کوثر پینے والوں کی فہرست میں شامل کردےاور مجھ نا چیز کو عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی لازوال دولت عطا فرماکراسلام کی مزید خدمت کا موقع دیں اور تمام مسلمانوں کی مکے مدینے کی زیارت نصیب کرے علمائے اہلسنت کا سایہ ہم تادیر قائم و دائم رہےایک ضروری وضاحت آپ سے کرنا چاہوں گا یہ میری ایک انفرادی کوشش ہے اور ممکن ہے اس بلاگ کے لکھنے میں میری طرف سے خدانخواستہ کوئی نا دانستہ غلطی سزد ہوجائے کیونکہ میں کوئی عالم فاظل تو نہيں لہذا اس سلسلے میں آپ حضرات کی قدم بقدم رہنمائی اور اصلاح ميں اپنے لئے مقدم سمجھوں گا،
   طالب مدینہ رضوان عارف