Search This Blog

Friday 12 April 2013

دوزخ میں تو کیا میرا سایہ نہ جائیگا۔ منقول از وعظ بے نظیر ص: 22



ایک مرتبہ کسی سوداگر کا بحری جہاز سمندر میں جا رہا تھا اس میں ایک آدمی روزانہ درود پاک پڑھتا تھا ایک دن وہ درود پاک پڑھ رہا تھا دیکھا کہ ایک مچھلی جہاز کے ساتھ آرھی ہے اور وہ درود پاک سُن رہی ہے ۔ زاں بعد وہ مچھلی اتفاق سے کسی شکاری کے جال میں پھنس گئی شکاری اسکو پکڑ کر بازار میں فروخت کرنے کے لیے گیا وہ ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے خرید لی کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کرونگا۔ 
وہ مچھلی لیکر گھر آئے اور بیگم صاحبہ سے فرمایا اسکو اچھی طرح بناکر پکاو اُس نے مچھلی کو ہنڈیا میں ڈال کر چولھے پر رکھا اور نیچے آگ جلائی مگر مچھلی کا پکنا تو درکنار آگ بھی نہ جلتی تھی جب آگ جلاتے بُجھ جاتی ، تھک ہار کر دربار رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضر ہوکر سارا ماجرا عرض کیا۔ 
حضور علیہ الصلوۃ واسلام نے فرمایا دُنیا کی آگ کیا اسے تو دوزخ کی آگ بھی نہیں جلاسکتی کیونکہ جہاز میں سوار ایک آدمی دُرود 
پاک پڑھ رہا تھا یہ سُنتی رہی ۔
ہر کہ باشد عامل صلو ا مدام ****آتشِ دوزخ شود بروئے حرام
صلو علی الحبیب ۔ صلی اللہ تعالی علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم
                                 



Thursday 7 February 2013

القول البدیع۔ ص: 124، سعادۃ الدارین ص: 87

مسالک الحنفاء میں ہے اللہ تعالی نے موسی کلیم اللہ علیہ الصلوۃ واسلام کی طرف وحی بھیجی اے موسی کیا آپ چاہتے ہیں آپ کو قیامت کے دن کی پیاس نہ لگے۔ عرض کی ہاں یا اللہ۔ ارشاد باری ہوا اے پیارے کلیم میرے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پاک کی کثرت کر۔
صلو علی الحبیب ۔ صلی اللہ تعالی علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Friday 14 December 2012

کتاب فضائل دُرود شریف ص۔56

  مولوی فیض الحسن سہارنپوری رح دُرود پاک کثرت سے پڑھا کرتے تھے خصوصا جمعہ کی رات کو جاگ کر دُرود پاک زیادہ پڑھتے تھے۔ جب اُنکا انتقال ہوا تو انکے مکان سے ایک مہینہ تک خوشبو کی مہک آتی رہی۔
 
چمک تجھ(صلی اللہ علیہ وسلم) سے پاتے ہیں سب پانے والے ۔ میرا دل بھی چمکا دے چمکانے ( صلی اللہ علیہ وسلم)والے
 

صلو علی الحبیب ۔ (صلی اللہ تعالی علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم)

Friday 7 December 2012

مجھ پر دُرود پاک کی کثرت کیا کرو تمہارا درود پاک پڑھنا تمہارے لئے گناہوں کا کفارہ ہے۔جامع صغیر ص۔54ج1

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھ پر دُرود پاک کی کثرت کیا کرو اس لئے کہ تمہارا درود پاک پڑھنا تمہارے لئے گناہوں کا کفارہ ہے اور میرے لئے اللہ تعالی سے درجہ اور وسیلہ کی دعا ہے کرو، کیونکہ اللہ تعالی کے دربار میں میرا وسیلہ تمہارے لئے شفاعت ہے۔

کیونکر نہ میرے دل میں ہو چاہت رسول کی ۔ جنت میں لے کے جائیگی شفاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی

صلو علی الحبیب ۔ صلی اللہ تعالی علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم